Your JehlumValley MPs
All MPs
About
سید ذیشان حیدر ایک متحرک، تعلیم یافتہ اور وژنری نوجوان سیاسی رہنما ہیں جو آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وہ غریب و متوسط طبقہ کے باشعور نوجوانوں مردو خواتین کی ایک مضبوط آواز ہیں جو روایتی سیاست کے بجائے جدید، شفاف اور عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ وہ آزادکشمیر کے کرپٹ روایتی مورثی سیاسی مافیا کے جال کو توڑ کر اپنی محنت ، قابلیت اور عوامی اعتماد کی بدولت آگے آئے ہیں ۔
سیاسی سفر
• پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر کے طور پر اہم کردار
•2021 کے عام انتخابات میں LA-32 جہلم ویلی سے بطور امیدوار حصہ لیا اور نمایاں ووٹ حاصل کیے
•عوامی مسائل، خصوصاً کرپشن کا خاتمہ ، جنگلات ، سیاحت ، زراعت ، صحت، مہنگائی اور گورننس پر کھل کر مؤقف اختیار کیا
•عوامی احتجاج اور عوامی حقوق کی تحریکوں میں فعال شرکت
بین الاقوامی نمائندگی
•اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی فورمز پر پاکستان اور کشمیر کی نمائندگی
•امریکہ، یورپ، برطانیہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے متعدد ممالک میں شرکت
•عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے فروغ کے لیے کام
سماجی و فلاحی خدمات
۰ مختلف سماجی تنظیمات ، فلاحی اداروں کے زریعے زلزلہ 2005 سے لیکر آج تک مسلسل عوامی خدمت ،
۰پائیدار ترقی کے اہداف ، ماحولیات ، یوتھ پالیسی ، شجرکاری، غربت کا خاتمہ ، خواتین ،معزور افراد اور پیسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لئے سماجی خدمت کا طویل سفر
۰ ذیشان حیدر آزاکشمیر کے واحد رہنما ہیں جو برطانیہ ، تائیوان ، ساؤتھ کوریا اور اقوام متحدہ کی جانب بین القوامی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ۔
ویژن (Vision)
ہم ترجیحات
۰ جہلم ویلی سسٹینبل ڈیولپمنٹ پلان ؛ پہلے میں مرحلے دس سالہ جامع ماسٹر پلان جو کہ آئندہ سو سالوں کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر بنایا جائے گا۔
•یوتھ ایمپاورمنٹ: نوجوانوں کو فیصلہ سازی اور پالیسی میں شامل کرنا
•ہیلتھ ریفارمز: ہیلتھ کارڈ اور معیاری طبی سہولیات کی بحالی
•تعلیم: جدید اور ہنر پر مبنی تعلیم
•انفراسٹرکچر: سڑکیں، پانی، بجلی کے مسائل کا حل
•گڈ گورننس: میرٹ، شفافیت اور احتساب
⸻
شخصیت اور پہچان
•باصلاحیت، تعلیم یافتہ اور عالمی وژن رکھنے والے رہنما
•عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھنے والی قیادت
•نوجوانوں کے لیے رول ماڈل
سید ذیشان حیدر کا وژن ایک ایسا آزاد کشمیر ہے جہاں:
•ہر گاؤں کی سطح پر 100 سالہ مربوط و پائیدار ترقیاتی پلان مرتب کرنا
۰ہر نوجوان کو روزگار اور مواقع میسر ہوں
•صحت اور تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہو
•کرپشن سے پاک شفاف نظام قائم ہو
•زراعت، ٹورازم اور لوکل اکانومی کو فروغ دیا جائے
•عالمی معیار کے مطابق ترقیاتی منصوبے متعارف کروائے جائیں
۰ نوجوان، خواتین ، معزور افراد اور دیگر پسے ہوئے طبقات کیلئے خصوصی اقدامات
پیغام
“ہم روایتی موروثی سیاست کو بدل کر ایک ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جہاں فیصلہ سازی اور پالیسی میں آپ شامل ہوں، نہ کہ چند مخصوص لوگوں ۔”
سید ذیشان حیدر ایک ایسے نوجوان لیڈر ہیں جو مقامی مسائل کی سمجھ اوور عالمی تجربہ رکھتے ہیں، اور ایک واضح ویژن کے ساتھ آزاد کشمیر میں تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔